آئین بچا کر ہی ہم حقیقی معنوں میں ملک بچا سکتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی ہماری آئینی زمہ داری ہے،ڈاکٹر منیر بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئین بچا کر ہی ہم حقیقی معنوں میں ملک بچا سکتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی ہماری آئینی زمہ داری ہے ائین کے بغیر کسی ملک ، ادارے یا پارٹی کا وجود ممکن نہیں ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری اور دیگر سئینیر قیادت نے چئیرمین عمران خان کی ھداہت پر پورے ملک کی طرح بلوچستان کے تمام یونین کونسل کیطرح پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ شہباز ٹاؤن میں چیف جسٹس آف پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گیا
اس موقع پر ڈاکٹر منیر بلوچ ، سالار خان کاکڑ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بدترین معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران سے گزر رہا ھے امپورٹڈ حکومت نے اپنی چوریاں چھپانے، کیسیز ختم کروانے کے لئے ایک جہموری جمہوری حکومت کو ختم کیا انتقامی کاروائیاں کرتے ہوئے لاٹھی گولی ، قید و بند کا سلسلہ حتی کہ عزت دار سیاستدانوں کو برہنہ کیا لیکن قوم نے غلامی سے انکار کیا تو اب اپنی مفادات کی خاطر آئین اور عدالت کے خلاف سراپا احتجاج ہے
جو ملک کے بقاہ و استحکام کے لئے خطرہ ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف چیف جسٹس آف پاکستان، آئین اور عدالت پر کوئی انچ نہیں آنے دینگے آج اس سلسلے میں پورے ملک کی بلوچستان کے تمام اضلاع کے تمام یونین کونسل میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے صوبائی سیکرٹریٹ میں مظاہرے کے موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر محمد آصف ترین، ویمن ونگ کے صوبائی صدر منورہ منیر بلوچ، ملک فیصل دہوار، غفار کاکڑ، ، عالم کاکڑ، نور اچکزئی ثناءاللہ آغا، ، پانیزئی، نیازمین درانی، مہوش، ہاشم پٹھان، اصف مہمند، اور دیگر موجود تھے
. .