کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ملک میں جاری مہنگائی اور کم آمدن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں چھٹیوں کی درخواست دیتے ہوئے کام سے معذرت کرلی۔
ملک بھر میں اب تک 150سے زائد افسران و ملازمین نے 30جون 2023تک کی رخصت کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ کلوزنگ اور مالی سال 2023-24کے بجٹ سے قبل ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹر،لارج ٹیکس پیئر یونٹس ،ریجنل ٹیکس دفاتر سمیت فیلڈ فارمشنزکے افسران و ملازمین نے جون تک چھٹیوں کی درخواستیں دے دی ہیں اور کام کرنے سے معذرت کرلی ہے درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم سمیت تمام سنیئر افسران کو مالی مشکلات سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ایف بی آر ریونیو کلکٹر ہے اور سب سے زیادہ کام ایف بی آر افسران و ملازمین کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود کوئی شنوائی نہیں تاہم آسمان کو چھوتی مہنگائی میں ہم مزید کام نہیں کرسکتے لہٰذا ہمیں ایمپلائز رولز کے تحت چھٹیاں گرانٹ کی جائیں ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد افسران و ملازمین نے 30 جون 2023 تک کی رخصت کی درخواست کردی ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…