’بھارت کا بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا شرارت اور انتہائی غیرذمہ دارانہ عمل ہے‘ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا شرارت اور انتہائی غیرذمہ دارانہ عمل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وزیر خارجہ کی بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح کیا جاچکا ہے، دورہ بھارت میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کئی مواقع پر یو این قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، یہ تنازعات کو عالمی قراردادوں کے مطابق بات چیت سے حل کے مؤقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ریاستوں کے درمیان حساس معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اسی حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں؟ آپ کے ملک میں ایک مہمان آتا ہے یا تو اسے بلائیں نہ اور اگر بلا لیا ہے تو اسے اس طرح ذلیل کرتے ہیں، یہ رویہ بھارت کی عکاسی کر رہا ہے، یہ جو آپ کو تکبر ہے، میں جو یہ تکبر آپ میں دیکھ رہا ہوں، یاد رکھیں! اللہ کا یہ قانون ہے کہ طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا اور جو کمزور ہے وہ بھی کبھی کمزور نہیں رہتا۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان کا مؤقف بالکل ٹھوس اور واضح ہے، اگست 2019ء میں بھارت کے اقدام سے معاملات مشکل ہوگئے، مقبوضہ کشمیر پر یکطرفہ فیصلے کر کے بھارت نے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

8 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

22 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

26 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

37 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

49 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

51 mins ago