سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار


لاہور (قدرت روزنامہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کرلی گئی، جن کے خلاف بہاول پور، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات درج کریے گئے۔
دوسری طرف خیبرپختونخواہ پولیس نے انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا، بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ پانچ لاکھ انعام رکھا گیاتھا، جن کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس نے فتح موڑ کے قریب انتہائی خطرناک اور مختلف وارداتوں میں مطلوب دہشتگرد کے خلاف کاروائی کی۔
دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ نے پولیس نے حملہ کیا تھا، جوابی کاروائی میں خیبرپختونخواہ پولیس نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کو ہلاک کردیا ،پولیس کی جوابی کاروائی میں دہشتگرد اقبال اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوا۔
دہشتگرد اقبال دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں مطلوب تھا، دہشتگرد اقبال عرف بالی خیبر پختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے ایک کروڑ 5 لاکھ انعامی رقم کا اعلان کررکھا تھا۔ ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹرخود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا،ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔

Recent Posts

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

9 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

18 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

25 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

36 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

47 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

53 mins ago