صارفین کے لئے خوشخبری۔۔واٹس ایپ کی پرائیویسی اب ہوگی مزید بہتر

(قدرت روزنامہ)نئے فیچرسے آپ لاسٹ سین کے آپشن کو اپنی مرضی سے سیٹ کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ روز نئے فیچر زمتعارف کروانے کے لئے سرگرم رہتا ہے اب بھی واٹس ایپ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرائیویسی پالیسی پر ازسر نو کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کی نجی معلومات کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔ ”ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو“ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔واٹس ایپ نے ابتدا میں 3 پرائیویسی سیٹنگز لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور ’آباؤٹ لاگو کی تھیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ایوری ون ، مائی کانٹیکٹ اور نو باڈی لاگو کیے۔یعنی اگر آپ نہیں چاہتے کوئی مخصوص فرد آپ کا ’’ لاسٹ سین ‘‘ نہیں دیکھ سکے تو آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ’’ نو باڈی ‘‘ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن MyContactsExcept کا اضافہ کرنے والا ہے جس کی بدولت آپ اپنے لاسٹ سین کو فعال کرکے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش بھی ہوگی: حکومت کا بڑا فیصلہ

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

8 mins ago

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا…

11 mins ago

عثمان قادر کے استعفے پر ان کی اہلیہ کا دکھ بھرا پیغام سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپن باولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل…

13 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی…

31 mins ago

کسی نے اسلام آباد میں احتجاج کیاتو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل…

52 mins ago

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

ایڈ یلیڈ(قدرت روزنامہ)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے…

1 hour ago