تیز بارش میں بھٹکنے والے پی آئی اے کے طیارے کی 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز


لاہور (قدرت روزنامہ) تیز بارش کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بھٹکنے والا پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچ گیا۔ جیو نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی، پائلٹ نے 8 بج کر 5 منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکا، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راونڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک گیا، طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا، بوئنگ 777 طیارہ اس وقت 292 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 13500 فٹ کی بلندی پر تھا۔
بتایا گیا ہے کہ طیارے کے بھارت میں داخل ہونے کے مقام پر امرتسر سے 37 کلو میٹر دور کا چھینہ بدھی چند گاوں کا علاقہ ہے، طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر تراں صاحب اور رسول پور سے ہوتے ہوئے 40 کلو میٹر اندر تک نوشہرہ پنوواں سے واپس مڑا، بھارت کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے کپتان طیارے کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر لے گیا، طیارہ 7 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے گاوں جھگیاں نور محمد کے قریب سے پاکستانی حدود میں واپس داخل ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور کے گاوں دونا مبوکی، چانت، دھپ سری قصور اور گھتی کلانجر سے ہوتے ہوئے پرواز پھر بھارتی حدود میں داخل ہوگئی، جس کے 3 منٹ بعد طیارہ رات 8 بج کر 22 منٹ پر بھارتی پنجاب کے گاؤں لکھا سنگھ والا ہتھار سے پھر پاکستانی حدود میں داخل ہوا، اس وقت ہوائی جہاز 23 ہزار فٹ کی بلندی پر 320 کلو میٹر کی رفتار پر تھا، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارہ حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور کے قریب سے ہوتے ہوئے ملتان چلا گیا، طیارے نے مجموعی طور پر بھارتی حدود میں 10 منٹ تک 120 کلو میٹر کا سفر کیا۔

Recent Posts

کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ…

6 mins ago

ویرات کوہلی کا جیت کے بعد انوشکا شرما کے نام رومانوی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت…

12 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اب تک وطن واپس کیوں نہیں جاسکی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ…

19 mins ago

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیلی وژن کی معروف میزبان اور سابق دی جے انوشے اشرف شادی…

24 mins ago

پاکستان کے گرم ترین علاقے میں زندگی کا چلن کیسا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیکب آباد پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے۔ یہ صوبہ سندھ اور…

34 mins ago

کیا بجلی کے بل حکمرانوں کے وعدوں سے مطابقت رکھتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات سے قبل ہر سیاسی رہنما عوام سے وعدے کرتا ہے…

41 mins ago