لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے سامنے ورلڈکپ 2023ء میں شرکت سے قبل بی سی سی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے ’’تحریری گارنٹی‘‘ مانگ لی۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ سے “تحریری ضمانت” کی درخواست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیاکپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے تجویز مانگی لی ہے، چیئرمین پی سی بی ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کے علاوہ کوئی آپشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
نجم سیٹھی یہ لابی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے اس وقت تک نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیتے۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ حوالے سے تاخیر نہ کی جائے جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ ورلڈکپ 2023ء کیلئے سکیورٹی مسائل کے باعث پاکستان کے میچ احمد آباد، چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں رکھنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…