کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونے کا قوی امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیئرمین رمیز راجہ گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے بعد کرکٹ میں کرپشن پر سزا پانے والے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں ہمیشہ کیلئے عدم شمولیت سے متعلق پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں جبکہ اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نئی صورتحال کے باعث فاسٹ باؤلر محمد عامر،اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ تینوں کھلاڑی کرکٹ میں کرپشن کرنے پر سزا پا چکے ہیں۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شرجیل خان سزا پوری کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ سے قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ عمر اکمل پی سی بی کا بحالی پروگرام مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
سابق کپتان اور نامزد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ متعدد مرتبہ اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی قومی ٹیم میں واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں، لہٰذا انہوں نے نئی گائیڈ لائنز سے پی سی بی حکام اور کپتان بابر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سلیکشن کیلئے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن میں آیا ہو، ان حالات میں کرکٹ میں واپسی کیلئے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago