نوشہرہ (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ا ور پی ٹی آئی میں مذاکرات کبھی بھی کامیا ب نہیں ہوں گے، مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اور اب بھی خراب ہے۔نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جب حکمرانوں کی نیتوں میں فتور ہو ،جھوٹ بولا جائے اوروعدہ خلافی کی جائے تو یہ صرف وقت کو ضائع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے ساتھ مذاکرات بے مقصدہے، ان کا انتخابات کرانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر ججزکی بے عزتی ہوگی، ان کو انصاف اور عزت فراہم نہ کرسکے تو یہ انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں چلیں۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ اختیارچیف جسٹس کا ہے۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…