راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست سنگین اور گھمبیر ہو چکی ہے، آئی ایم ایف نہ ہی پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گی، الیکشن کروانا پڑیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کل عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی، وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان، قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جا کر جو کم عقلی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…