لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش ، کہا مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹئیر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے ۔ معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مورگن درجہ بندی تصدیق کر رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم کم ہوا ہے اور ملک کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے ، یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعداد وشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں ۔ عمران نیازی کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آرہے ہیں ۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا ۔ تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا ، افسوس ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…