پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے اور تجارتی تعاون کے فروغ پراتفاق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی اور تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد کا دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا.
وزرائے خارجہ کی سربراہی میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی قیادت کی. مذکرات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک افغانستان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی ترقی، تجارتی تعاون کے فروغ اور بارڈر مینجمنٹ اور سرحدوں پر غیر قانونی نقل وحرکت روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

9 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

14 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

25 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

31 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

42 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

48 mins ago