میئر کراچی کے لیے 179 ووٹ کی سادہ اکثریت کسی جماعت کے پاس نہیں


کراچی(قدرت روزنامہ) بلدیاتی انتخابات کا براہ راست مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا ۔اس طرح بلدیہ عظمی کراچی کے ایوان کے اراکین کی تعداد 246 براہ راست اور 6 کیٹگری کی 121 مخصوص نشستوں پر بالواسطہ انتخاب کے بعد 367 تک پہنچ جائے گی۔
ایوان میں 1 فیصد خواجہ سرا (2 خواجہ سرا)، 1 فیصد خصوصی افراد (2 خصوصی افرد)، 33 فیصد خواتین (81 خواتین)، 5 فیصد نوجوان (12 نوجوان)، 5 فیصد مزدور یا کسان (12 افراد) اور 5 فیصد اقلیت (12 افراد) کی نشستیں مخصوص ہیں۔پیپلز پارٹی نشستوں کی تعداد کے اعتبار سے کراچی کی سب سے بڑی، جماعت اسلامی دوسری اور تحریک انصاف تیسری بڑی جماعت ہے مگر میئر کراچی کے لیے 179 ووٹ کی سادہ اکثریت کسی کے بعد بھی نہیں ہے، یعنی کوئی بھی پارٹی تنہا حیثیت میں بابائے شہر کی کرسی حاصل نہیں کرسکتی۔
پیپلز پارٹی کو جے یو آئی اور نون لیگ کے اتحاد کے بعد بھی کم از کم 22 نشستیں درکار ہونگی جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اتحاد کرکے باآسانی میئر کا امیدوار لاسکتے ہیں۔سیاسی ماہرین کہتے ہیں میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امکانات روشن ہیں مگر اس کے لیے جوڑ توڑ کرنا ہوگا۔ اس وقت تک حاصل ہونے والی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو اکثریت کی بنیاد پر 32 خواتین، 5 نوجوان، 5 مزدور، 5 اقلیت اور، 1 معذور اور 1 خواجہ سرا کی نشستیں ملیں گی جس کے بعد سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 144 ہونے کا امکان ہے۔
جماعت اسلامی کو 28، نوجوان کی 4، مزدور کی 4، اقلیت کی 4 جبکہ معذور اور خواجہ سرا کی 1،1 نشستیں ملیں گی۔ اس طرح جماعت اسلامی کے نمائندوں کی تعداد 127 تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
بلدیہ عظمی کراچی کے ایوان میں تیسری بڑی اکثریت رکھنے والی تحریک انصاف کو 20 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ان کے اراکین کی تعدد 63 ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی تعداد 7 جیتی ہوئی نشستوں اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 9 ہوجائے گی۔ جے یو آئی کو 3 نشستوں کی بنیاد پر 1 مخصص نشست ملے گی۔ اس طرح کوئی بھی پارٹی تنہا حیثیت میں میئر نہیں لاسکتی۔

Recent Posts

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

7 mins ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

9 mins ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

16 mins ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

1 hour ago

شا ہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی، وزیر اعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی…

2 hours ago