خراب موسم کے باعث پی آئی اے کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں پرواز


لاہور(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کا ایک طیارہ خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک کر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 248 مئی کی 4 تاریخ کو رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تھی۔ پائلٹ نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم تیز بارش کے باعث غیر متوازن ہونے والا طیارہ لینڈ نہیں کرسکا۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا اور تیز بارش اورکم بلندی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلومیٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچا۔
پی آئی اے کے طیارے کی خراب موسم کےباعث بھارتی فضائی حدود میں پرواز کے دوران لاہور اور دہلی ایریا کنٹرول کے درمیان رابطہ رہا۔ پی آئی اے کے طیارے نے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان میں لینڈنگ کی۔

Recent Posts

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

3 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

6 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

16 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

19 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

47 mins ago

محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی…

2 hours ago