میکسیکو زلزلے سے لرز اٹھا، لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے

ایکا پولکو(قدرت روزنامہ) میکسیکو کو شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد زلزلے کی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زلزلے کے یہ شدید جھٹکے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں محسوس کئے گئے، لوگ ڈر کے مارے دیوانہ وار گھروں سے نکل آئے۔ حکام نے ایک شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں زلزلے کے یہ شدید جھٹکے گزشتہ رات محسوس کئے گئے۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ محفوظ رہنے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف کے مارے ساری رات سڑکوں پر گزاری۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ متعدد بلڈنگز میں بڑی بڑی دراڑیں پڑنے کے بعد حکام نے انھیں مکمل طور پر خالی کرا لیا ہے۔

اس زلزلے کا مرکز ایکا پولکو سے گیارہ میل دور شمالی مشرقی علاقہ تھا۔ گوریرو کے گورنر ہیکٹڑ ایستودیلو نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس قدرتی آفت سے ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے بجلی کا نظام معطل ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مالی نقصان کے ازالے کیلئے حکومت کی جانب سے شہریوں کو سہولت دی جائے گی۔

زلزلے کی ہولناکی کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 70 سالہ ایک شہری نے کہا کہ اس قدرتی آفت نے میرے 1985ء میں آنے والے زلزلے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ خیال رہے کہ 1985ء میں میکسیکو میں آنے والے شدید زلزلے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ میکسیکو کو ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی قدرتی آفات کا بھی سامنا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے کم از کم 17 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں 40 مریضوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

1 min ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

11 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

26 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

30 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

41 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

51 mins ago