کراچی (قدرت روزنامہ)عمان ایئر کی بنگلا دیش کے لیے پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم مسافر کا انتقال ہو جانے پر طیارہ میت لے کر منزل کی طرف چلا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائی 311 مسقط سے چٹاکانگ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بحیرۂ عرب پر پرواز کے دوران ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بوئنگ 737 طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد کراچی ایئر پورٹ کے ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد شلجونی نامی مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔بعد ازاں طیارہ انتقال کرنے والے مسافر کی میت لے کر منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…
کینیڈا(قدرت روزنامہ)کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی جانب سے کینیڈین پارلیمنٹ میں 2…
کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری…