سعودی عرب کا تین ممالک پر سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ ممالک کیلئے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ان ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے بدھ کی صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں نرمی کے باعث یہ سفری پابندیاں ختم کی گئی ہیں اور اب ریڈ لسٹ میں شامل ان 3 ممالک سے بھی ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ گزشتہ مہینے کے آخر میں پاکستان ، بھارت ، اور انڈونیشیا سمیت 20 ممالک سے سفر پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافے کے باعث سعودی عرب نے 4 جولائی کو یو اے ای پر سفری پابنی عائد کی تھی اور اب 8 ستمبر سے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

1 min ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

10 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

25 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

29 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

41 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

51 mins ago