مصباح الحق یو ایس ماسٹر ٹی 10 کا حصہ بن گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق یو ایس ماسٹر ٹی10 کا حصہ بن گئے۔یو ایس ماسٹر ٹی 10 کی افتتاحی ایڈیشن کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ پہلے ایڈیشن میں سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی حصہ لیں گے جبکہ انکے علاوہ کوری اینڈرسن، شیو نارائن چندر پال اور دیگر عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
شرکت کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امریکا میں خاص طور پر اس عمر میں اس فارمیٹ کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور اس طرح یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کامیاب ہوگا۔
لیگ میں 6 ٹیمیں نئے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ میں حصہ لیں گی جبکہ یو ایس ماسٹر ٹی 10 کا نیا لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹی10 گلوبل اسپورٹس ابوظبی ٹی 10 کے منتظم اور امریکا میں قائم ایس اے ایم پی آرمی کرکٹ فرنچائز امریکی شہر ڈیلاس میں منعقدہ یو ایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کریں گی۔
ابوظبی ٹی 10 کے 6 اہم ایڈیشنز اور آئندہ انڈین ماسٹرز لیگ کے بعد ’’ٹی10 گلوبل اسپورٹس‘‘ امریکا میں یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 کی بنیاد 2017 میں فٹ بال جیسے تیز رفتار کھیل کے فارمیٹ کو لانے کے لیے رکھی گئی تھی اور اب ہم 6 برس بعد امریکا میں ہیں۔ چونکہ یہ ایک تیز رفتار، متحرک اور ایکشن پر مبنی کھیل ہے اس لیے ہم نے سوچا کہ امریکا اس طرح کے فارمیٹ کے لیے بہترین مقام ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago