عدالت کا پنجاب حکومت کو عمران خان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے عمران خان کیخلاف تمام کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی کو عمران خان تک رسائی دی گئی، ٹیم نے عمران خان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی۔جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی تک تفتیش رپورٹ ہم تک نہیں پہنچی، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے ہمارے حکم کو سنجیدہ نہیں لیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ عمران خان کتنے مقدمات میں نامزد ہیں،رپورٹ دی جائے، جن کیسز میں عمران خان پولیس کو مطلوب ہیں انکی تفصیل بھی عدالت کو بتائی جائے۔
جسٹس علی باقر نجفی کے ریمارکس دئیے کہ اگر عمران خان بے گناہ ہیں تو پولیس انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرے اور اگر قصور وار ہیں تو انہیں چالان کریں، عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ عمران خان نے 121 مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 121 مقدمات کو یکجا کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

Recent Posts

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

12 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

25 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

44 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

47 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

1 hour ago