فوٹیج میں تھانہ سٹی سے نکلتی پولیس اہلکار کار میں اپنی مرضی سے بیٹھ رہی ہیں . کارمیں بیٹھنے والی اہلکارمقدمے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹرہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اوروقت بھی بتائے گئے واقعے کے حوالے سے میچ کرتے ہیں . پولیس ذرائع کے مطابق کارمیں بیٹھنے والی خاتون کی عبایا اوراسکارف کا رنگ بھی وہی ہے جو لیڈی سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے . سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد لیڈی سب انسپکٹرکے ملزم کاشف کے ساتھ تعلق کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں . سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں نظر آرہے . تاہم نئے حقائق سامنے آنے کے بعد کیس کی ایک نئے پہلو سے تحقیقات شروع کردی گئیں . یہ بھی پڑھیں: شہناز گل کے فالوورز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا . .
(قدرت روزنامہ) لیڈی سب انسپکٹرکے مبینہ اغواء، تشدد اورزیادتی کے الزامات کے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کونیا رخ دے دیا . تفصیلات کے مطابق لیڈی سب انسپکٹرکے مبینہ اغواء، تشدد اورزیادتی کیس میں سی ٹی وی فوٹیج نے صداقت کے حوالے سے شکوک وشبہات کو بڑھا دیا ہے .
متعلقہ خبریں