اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس اور عمران خان کے درمیان نئی قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا۔عمران خان نے مختلف مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے متفرق درخواست دائر کردی۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، جس کے لیے آئی جی اسلام آباد ، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو خط لکھا، مگر کسی نے خط کا جواب تک نہیں دیا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے ، سیاسی انتقام سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان موجود ہے۔
عمران خان نے استدعا کی کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر سیکورٹی ادارے حکومت کے آلہ کار بن چکے ہیں، بار بار خط لکھنے کے باوجود مجھے شامل تفتیش ہونے سے متعلق سہولت فراہم نہیں کی جارہی، عدالت میرے شامل تفتیش ہونے سے متعلق مناسب احکامات جاری کرے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکیہ نے حال ہی میں افغان مہاجرین کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…