ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے، ملک کے زیادہ تر حصوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں 10 سے 13 مئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 3 سے 5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 2سے 3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔

Recent Posts

دبئی ویزے کیلئے بلوچستان کے 28 اضلاع کو بلیک لسٹ کرنا تاجروں سے زیادتی ہے، ایئر لائن کمپنی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ائیر لا ئن کمپنی فلائی دبئی(FLY DUBAI) کے سیلز منیجر اسد خان نے…

6 mins ago

’مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں‘ ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا…

16 mins ago

مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اب تک کتنے روپ دھار چکی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26فروری کو مریم نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا، جیسے…

23 mins ago

پاکستان تیز ترین انٹرنیٹ’ وائی فائی 6 ای ‘ متعارف کرا کر ایشیا کا 10 واں ملک بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اعلان کیا…

30 mins ago

کیا سندھ گورنر ہاؤس کے باہر لگا ’امید کا گھنٹہ‘ چوری ہوگیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ گورنر ہاؤس کے باہر لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے…

40 mins ago

امریکا میں 37 سالہ شخص کو نیلام اسٹوریج یونٹ نے راتوں رات کیسے مالا مال کر دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست اوریگون میں ایک 37 سالہ شخص نے نیلامی میں 410…

46 mins ago