شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر حمایت کریں گے، مریم نواز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہی تو ہم حمایت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت سے حقائق سامنے لانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے۔ میرے خلاف یہ کیس انتقام پر مبنی ہے۔

مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیے اور اگر نمائندہ حکومت نہ ہوتو عوام مسترد کر دیتے ہیں البتہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو مل کر افغانستان کی تعمیر نو کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتی ہے تو ہم سپورٹ کریں گے۔ جب اتنخابات کا اعلان ہو گا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کے نام بتائے گی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago