پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ دیکھ کر ان سے بات کرنی چاہئے، لیگی رہنما خواجہ آصف کا شہباز شریف کو مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور لیگی رہنما خواجہ آصف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں لیگی رہنما کی جانب سے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ کو دیکھ ان سے بات کرنی چاہئے . نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودسیاسی حالات میں چیزیں بہتر کرنے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ ضرور ی ہے ، پارٹی مشاورت کے ساتھ حالات کے مطابق فیصلے کرے، موجودہ صورتحال میں ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے .

گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) مزید بہتر انداز میں عوام کے ساتھ ہوگی جبکہ انہوں نے جلد پارٹی اجلاس بلاکر فیصلے لینے کا عندیہ بھی دیاہے . . .

متعلقہ خبریں