اب انقلاب آئیگا! مراد سعید بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا ردعمل بھی آگیا .

اپنے پیغام میں مراد سعید کا کہنا تھاکہ ’’ عالم اسلام کے لیڈر عمران خان کو تشدد کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے .

نکلو اپنے حق اپنے لیڈر اپنے مستقبل کی خاطر . اب انقلاب آئیگا!‘‘ .

ان کا مزید کہنا تھاکہ کوئی کسی کا انتظار نہ کرے، جو جہاں ہے ، وہاں پر نکلے، نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان ظالموں سے نجات اور حقیقی آزادی کا وقت آچکا ہے، پورا پاکستان نکلو اور ان کو بتائو کہ آپ کے جانے کا وقت آچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں