عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں، بہنوں کا دعویٰ


لاہور (قدرت روزنامہ)عمران کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر اُن کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
نورین نیازی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےمنصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کیا ہے، میرے بھائی پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔
نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان نے ملک کےلیے جو کیا ہے، وہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد کسی نے نہیں کیا۔
عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے، میرا بھائی گرفتاری کےلیے ذہنی طور پر تیار تھا، بھائی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کب تک گھروں میں بیٹھیں گے؟ عمران خان کی گرفتاری کے بعد باہر نکلیں۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

2 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

2 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

2 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago