مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80 ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم


لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں ایک عجیب و غریب مقدمے میں عدالت نے مالکِ مکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے اس حصے کو توڑدے جس نے پڑوس کی حد میں صرف 68 ملی میٹر (ڈھائی انچ) تجاوز کیا ہے۔ اس طرح کل 80 ہزار پونڈ کا مالی نقصان ہوگا ۔
45 سالہ شہباز اشرف اور اس کی بیگم شاکرہ کو 2 لاکھ برطانوی پونڈ کا قانونی بِل موصول ہوا ہے۔ ان کے پڑوسیوں اوتار دھنجاں اور ان کی بیگم بلویندر نے عدالت میں شکایت درج کرائی کہ پڑوسی کا باغیچہ ان کے گھر کی حدود میں تجاوز کررہا ہے۔
شہباز نے اپنے مکان کی تزئین کے دوران اوپری حصے کو بڑھایا تو 2019 میں اوتار اور ان کی بیگم نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اس پر عدالت نے تفتیش کرکے کہا کہ اس عمل سے پڑوسی کے مکان نمی اور دیگر کیفیات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ اس سے ہوا کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔اس پر عدالت نے دیوار توڑنے کا حکم دیا ہے جس کے توڑنے پر شہباز کے اہلِ خانہ کو 80 ہزار برطانوی پونڈ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

3 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago