وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی مظاہرین سے پوری سختی سے نمٹنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے اور کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ ان پر کوئی تشدد بھی نہیں کیا گیا۔رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کیس میں کی گئی ہے، یہ ایک پراپرٹی ٹائیکون کی منی لانڈرنگ کی رقم یو کے میں پکڑی گئی تھی، 190 ملین پاؤنڈ (60 ارب روپے) عوام کی ملکیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم قومی خزانے میں واپس آنی تھی، برطانیہ نے حکومت پاکستان سے رقم کی واپسی کے لئے رابطہ کیا، شہزاد اکبر کی دلالی میں سودا پایا گیا، دو ارب شہزاد اکبر نے اپنی دلالی کا لیا، سوہاوہ اور بنی گالہ میں پراپرٹی القادر ٹرسٹ کے نام سے رجسٹر ہوئی، ساٹھ ارب کی رقم قومی خزانہ میں لانے کی بجائے سپریم کورٹ میں ایڈجسٹ کروادی گئی، سپریم کورٹ نے بھی نوٹس نہیں لیا کہ جو رقم یوکے سے آرہی ہے کیوں آرہی ہے کس کی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف دستاویزاتی ثبوت ہیں، وہ اس کیس میں پیش نہیں ہوئے اور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا، ان کی گرفتاری وارنٹ پر ہوئی ہے، یہ انتقامی کارروائی نہیں بلکہ ثابت شدہ ڈاکیومنٹڈ کرپشن ہے، حلفیہ کہتا ہوں اس کیس سے متعلق میری نیب سے کوئی بات نہیں ہوئی اور چیئرمین نیب سے کبھی نہیں ملا۔
رانا ثنا نے کہا کہ ہمیں گلہ نہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیا ہے، ہماری گرفتاریوں کے وقت عدلیہ اتنی فعال نہیں تھی، جب روز شہزاد اکبر جھوٹی پریس کانفرنس کررہا تھا، جب نیب کے چیئرمین کو ایک ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کیا گیا، جب لوگوں کے خلاف منشیات کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے، اس وقت تو سوموٹو نوٹس نہیں لئے گئے، ہمارے پکارے جانے پر بھی انصاف نہیں مل رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد میں ریہیب مرکز میں رکھا جائے جہاں ان کا علاج بھی ہوجائے اور تفتیش بھی ہوجائے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے امن و امان میں خلل ڈالا اور سڑکیں بند کیں تو ان کیساتھ پوری سختی اور طاقت سے نمٹا جائے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

16 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

21 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

29 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

35 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

42 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

54 mins ago