انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی تاہم آج انٹر بینک مارکیٹ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 286.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 99 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 274 پوائنٹس پر آ گیا .

. .

متعلقہ خبریں