کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک اعلیٰ پایہ کے سیاستدان تھے ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور یہ خلا صدیوں تک پر نہیں ہوسکے گا اسمبلی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ عطا اللہ مینگل کی وفات پر تعزیتی قرار داد بھی منظور کرلی . .