قاسم سوری کی گرفتاری کیلئے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پشاور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے اہم رہنما قاسم سوری کی گرفتاری کیلئے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ دستیاب نہیں ہو سکے .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پولیس نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو گھر پر موجود نہ پا کر ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا .

اس سے قبل اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے گرفتارکیا،عمرسرفراز چیمہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں