راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے پرتشدد مظاہرین کے خلاف ابتدائی طور پر 4 مقدمات دہشتگردی دفعات کے تحت درج کرلیے جبکہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا . پولیس نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عام شاہراہوں کو بند کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف ابتدائی طور پر 4 مقدمات درج کیے ہیں .
مقدمات میں پولیس سے مزاحمت اور نجی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں .
پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز، صادق آباد، سٹی اور تھانہ گنجمنڈی میں درج کیے گے، اب تک پولیس نے 100 کارکنوں کو حراست میں لے لیا . مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی جبکہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں .
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا .
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عام شاہراہوں کو بند کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا .