عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پرتشدد مظاہرے، پی ٹی آئی کے 100کارکنان گرفتار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے پرتشدد مظاہرین کے خلاف ابتدائی طور پر 4 مقدمات دہشتگردی دفعات کے تحت درج کرلیے جبکہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عام شاہراہوں کو بند کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف ابتدائی طور پر 4 مقدمات درج کیے ہیں۔ مقدمات میں پولیس سے مزاحمت اور نجی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز، صادق آباد، سٹی اور تھانہ گنجمنڈی میں درج کیے گے، اب تک پولیس نے 100 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی جبکہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عام شاہراہوں کو بند کرکے تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

60 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago