شکر کریں نیب میں اب نیب 90 دن کا نہیں 14 دن کا ہے، شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری پر جشن نہیں منا رہے، شکر کریں نیب میں اب ریمانڈ 90 دن کا نہیں 14 دن کا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی، باقی لوگ نیب کو جواب دیتے رہے ہیں، عمران خان بھی اب جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، میرے وارنٹ گرفتاری نہیں تھے اس کے باوجود 21 ماہ جیل میں رہا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل جو تماشہ لگایا گیا وہ ناقابل قبول ہے، کیا لوگوں کو سڑکوں پر نکالنا مشکل ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز واٹر بورڈ کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، عمران خان کی دشمنی افراد سے نہیں ملک سے ہے، پی ٹی آئی کے لوگ پریس کانفرنس کر کے بتائیں کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیوں بنائی۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بسوں کو جلانے والوں کو معافی نہیں ملے گی، جن لوگوں نے بسیں جلائیں ان کو گرفتار کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پولیس چاہتی تو شاہراہ فیصل کو 5 منٹ میں کلیئر کرا دیتی مگر ہم تصادم نہیں چاہتے تھے، اپوزیشن لیڈر ڈنڈے لے کر گلو بٹ کی طرح گھوم رہا تھا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پُرامن مظاہرہ کرنا ہے تو ہم سے اجازت لے ہم احتجاج کے لیے جگہ دیں گے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سخت کارروائی ہو گی، عمران خان کوکرپٹ پریکٹسز کی وجہ سے گرفتارکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنا کاروبار کھولیں، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا کارروائی ہو گی، پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے شرپسندوں کی تصاویر نکال لی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

52 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

1 hour ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

2 hours ago