عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔پولیس لائنز اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس کو آج عدالت کا درجہ دیے جانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے آج کی تاریخ مقرر کررکھی تھی اور عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔عمران خان اور وکلا نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، تاہم عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا حکم چیلنج کیا ہے ۔عمران خان اور وکلا نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ عدالت نے عدم اعتماد کے باوجود فرد جرم عائد کرنے کی کوشش کی ۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ہم آج ہی کل کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ ریمانڈ دینا ہے یا نہیں جج گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

17 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

26 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

37 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

47 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

57 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago