کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن رکھیں،عمران خان کوکچھ بھی نہیں ہوگا، پاکستان کے لیے عدلیہ، وزیرِ اعظم، وزرائے اعلیٰ، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو میں جاؤں گا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی وہ عمران خان کو بچانے کے لیے کیں، پاکستان ہے تو عمران خان ہے، ان کی گرفتاری پر لوگوں کے جذبات کو ابھارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارت پاکستان کی بھیانک تصویر دکھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے ملک سے دشمن جیسا سلوک نہ کریں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنا بھی اختلاف ہو جب پاکستان کی بات آئے گی ہم سب ایک ہیں۔ احتجاج پُرامن رکھیں، عمران خان کو کچھ بھی نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کل پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی کے 11 سینئر ممبرز میرے گھر میں رہے، میرے دل میں بدلہ ہوتا تو ان کو پکڑوا دیتا، ان میں دو افراد وہ تھے جن سے پارٹی میں میرے ساتھ مخالفت تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کام نہ کریں جس سے عمران خان مزید مشکل میں پہنچ جائیں، ان کی صحت خرابی کا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر لاہور نے کل بردباری سے کام لیا، کور کمانڈر لاہور نے بچوں کو غم و غصہ کو نکالنے دیا ان پر گولی نہیں چلائی۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…
کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…