ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیاہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1.78روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہاہے .

گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9.41 روپے تک اضافہ ہو چکاہے . یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے گہر ے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں، حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت موبائل انٹر نیٹ بھی دو روز سے بند کر رکھاہے .

. .

متعلقہ خبریں