کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حمایت نہیں کرتے، بلاول بھٹو


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حمایت نہیں کرتے۔وزیرخارجہ اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پرکسی سیاسی پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھ کر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو وہ مجبوری کے باعث کیا جائے گا۔ جو دہشتگردی کل کی گئی کوئی اور تنظیم کرتی تو اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر سیاسی جماعت رہنا چاہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی۔ سیاست دان گرفتار ہوتے ہیں تو سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم کبھی اس پر جشن نہیں مناتے اور نہ ہی مٹھائی بانٹتے ہیں۔ پیپلزپارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے لیکن پی ٹی آئی نے نیب کا دفاع کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریس میں 2008 سے 2013 تک نیب کو بند کرنا شامل تھا۔ عمران خان نے اس کو مک مکا قرار دیا اور نیب کو بچانے کے لیے مہم شروع کردی۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

35 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

51 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago