انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…