صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان


انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

Recent Posts

کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دیامر بھاشاڈیم…

13 mins ago

’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کر سکتا وہ ۔۔‘ سلمان بٹ نوجوان کھلاڑی اعظم خان پر ’ برس‘ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب…

27 mins ago

پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ریاض(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی حج پرواز کو سعودی شہر ریاض میں ہنگامی لینڈنگ…

30 mins ago

حکومت نے پیٹرول سستا کر کے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

36 mins ago

پولیس قربانی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پولیس قربانی دے رہی ہے مگر کالی…

42 mins ago