ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا . تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے .

اعلامیہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے تمام کرونا ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کو موڈرنا اور سائنو فارم کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو موڈرنا اور سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی، اسی لیے بقیہ اسٹاک صرف دوسری ڈوز والے شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . وہ تمام شہری جو موڈرنا یا سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے، صرف انہیں مذکورہ ویکسینز کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی . دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 12 لاکھ 35 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی . این سی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز ملک میں 12 لاکھ 35 ہزار 645 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں . این سی او سی کے مطابق اب تک 6 کروڑ 45 لاکھ 54 ہزار 859 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں . واضح رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں