ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے تمام کرونا ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کو موڈرنا اور سائنو فارم کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو موڈرنا اور سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی، اسی لیے بقیہ اسٹاک صرف دوسری ڈوز والے شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ تمام شہری جو موڈرنا یا سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے، صرف انہیں مذکورہ ویکسینز کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 12 لاکھ 35 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز ملک میں 12 لاکھ 35 ہزار 645 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک 6 کروڑ 45 لاکھ 54 ہزار 859 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 902 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے۔

Recent Posts

ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں…

1 min ago

کیا میرا انتخاب میرے بچوں کیلئے صحیح رہے گا؟ حاجرہ یامین

کراچی(قدرت روزنامہ)حاجرہ یامین پاکستان شوبز کی ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں…

2 mins ago

لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں 6 روز…

6 mins ago

جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سرزمین پر جلد ہی فن تعمیر کا ایک نیا…

13 mins ago

چودھری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چودھری پرویز الٰہی اور اہل خانہ کے افراد کا نام پی سی ایل سے…

13 mins ago

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ…

19 mins ago