میئر کراچی کا الیکشن کوئی بھی شخص لڑ سکے گا، ترمیمی بل منظور


کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اسمبلی سے منظور ہوگیا، جس کے مطابق اب کوئی بھی شخص میئر کراچی کا الیکشن لڑسکے گا۔ترمیم شدہ بل کے مطابق بلدیہ کراچی کا غیررکن شخص بھی میئر کا الیکشن لڑنے کا اہل قرار پایا ہے، یعنی کوئی بھی شخص میئر، چیئرمین اور کونسل کے امیدوار کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق بلدیاتی کونسلز میں چیئرمین، میئر کے لیے عمومی، مخصوص نشست پر منتخب کی شق ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد بلدیاتی کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر براہ راست انتخاب لڑسکیں گے۔2001ء کےبلدیاتی قانون کی طرز پر چیئرمین، میئر کا امیدوار کونسل رکن ہوئے بغیر الیکشن لڑسکےگا۔
سندھ کابینہ بھی ترمیمی بلدیاتی مسودے کی منظوری دے چکی ہے، جسے بعد ازاں سندھ اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ جی ڈی اے اور ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نےبھی بلدیاتی ترمیم کی حمایت کی۔میئر کراچی کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومت کا پیش کردہ بلدیاتی ترمیمی بل مسترد کرتے ہیں۔ جو شخص عوام کا ووٹ حاصل نہ کرے اسے شہر کا مئیر کیسے بنایا جاسکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میئر کے منصب پر سلیکشن کا حق کسی کو نہیں،ترمیمی بل میں بدنیتی واضح ہے۔ میئر کے لیے 6ماہ میں الیکشن لڑنے کی پالیسی بھی مسترد کرتے ہیں۔ سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی دھاندلی زدہ الیکشن کرانے میں ماہر ہے۔

Recent Posts

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

2 mins ago

گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں…

9 mins ago

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت…

14 mins ago

حب سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا پکڑا گیا

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے کپڑے کی اسمگلنگ، 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑی گئی کسٹمز حکام…

21 mins ago

بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر ماہ جون میں 2454 ٹریفک حادثات، 51 افراد جاں بحق

وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری میڈیکل ایمرجنسی…

28 mins ago

اوتھل میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی، ملزم گرفتار

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل پولیس کامنشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،SHOاوتھل کاروائی بھاری مقدار میں…

35 mins ago