کوئٹہ، طلبا ء پرتشدد موجود ہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

 

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ کوئٹہ میں طلبا پر ہونے والے پولیس کی غنڈہ گردی دراصل موجود حکومت کی طلبا و عوام دشمن پالیسیوں اور رویوں کا تسلسل ہے۔ پرامن احتجاج کرنے والے طلبا و طالبات پر جس وحشیانہ انداز میں تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی اور جس قدر ان اقدامات کی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک ناکام حکومت کو زبردستی عوام پر مسلط کیا گیا ہے جس میں عوامی و اجتماعی مسائل کو حل کرنے کی نہ صلاحیت موجود ہے اور نہ جذبہ، حالیہ واقعات پر حکومتی ردعمل انتہائی قابل افسوس و مذمت ہے انھوں نے کہاکہ کہ بچوں کو فورا رہا کیا جائے اور زمہ دار پولیس افسران اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کا پتہ لگایا جائے کہ کس کے کہنے پر پولیس نے طلبا و طالبات پر انسانیت سوز مظالم کئے اور پرامن احتجاج کو پرتشدد بنا دیا انھوں نے کہاکہ طلبا کے جائز مطالبات اور شکایات پر فورا عملدرآمد کیا جائے اور پولیس کو اس طرح بے لگام نہ چھوڑا جائے کہ نہتے و معصوم بچوں پر انسانیت سوز تشدد کریں۔

Recent Posts

بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس…

2 mins ago

حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو…

13 mins ago

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کیلئے ڈیوائس تیار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں متعدد کوئلہ کانیں موجود ہیں، جن میں سالانہ سینکڑوں…

19 mins ago

ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی، بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ…

25 mins ago

سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والا گرفتار، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر رہا

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر سلیمان خان مہترزئی کو…

32 mins ago

نواز شریف کو جمہوری طرز فکر کی سزا دی گئی، عمران کی رہائی سے ٹمپریچر کم ہوگا، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

43 mins ago