عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے : برطانوی وزیراعظم


لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہ برطانیہ پُرامن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ ہیں اور امریکا جیسے پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی تھی اور قانون کی عمل داری، پُرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے ۔

Recent Posts

چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر…

31 mins ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

40 mins ago

پنجگور، عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی…

56 mins ago

وسائل میں رہتے ہوئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم برقرار رکھیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وسائل میں رہتے…

1 hour ago

3سال قبل شروع ہونیوالا ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ کا کام فنڈزجاری ہونے کے باوجود التوا کا شکار

چاغی(قدرت روزنامہ)ماشکیل ٹو نوکنڈی روڈ گزشتہ تین سالوں سے التوا کا شکار ہے تفصیلات کے…

1 hour ago

بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص 99 ارب روپے خرچ نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے 229ارب میں…

1 hour ago