مصر؛حجاب نہ اتارنے پر طالبہ کو ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا


قاہرہ (قدرت روزنامہ) مصر کے ایک معروف ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے سالگرہ کی تقریب میں شریک ایک طالبہ کو حجاب اتارنے سے انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ عہود محمد نے مقامی ریسٹورینٹ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں اپنی 15 سہیلیوں کو مدعو کیا تھا۔
طالبہ نے فیس بک پر لکھا کہ سالگرہ میں شریک میری سہیلیوں میں سے ایک نے حجاب پہنا ہوا تھا جس پر ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے اعتراض کرتے ہوئے حجاب اتارنے کو کہا اور انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔
عہود محمد نے مزید لکھا کہ میں نے ریسٹورینٹ میں ایڈوانس بکنگ کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ نے دھمکی دی اگر سہیلی نے حجاب نہ اتارا تو وہ ہم سب کو باہر نکال دیں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔طالبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانون نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago