طلبا کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔بلوچ ڈاکٹر فورم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن جب سے وجود میں آیا ہے تب سے لیکر آج تک ایک متنازعہ ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے. جس کی وجہ سے میڈیکل کے تمام اداروں کی ساق متاثر ہے. اپنے متنازع فیصلوں اور خاص کر میڈیکل ٹیسٹوں میں بے ضابطگیاں، پاکستان میڈیکل کمیشن کے حوالے سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے تحفظات درست ثابت ہو رہے ہیں. ترجمان نے مزید کہا کہ ایک جانب پی ایم سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ می بے ضابطگیوں پر طلبہ کی جانب سے بار بار شکایت کے باوجود ان کے تحفظات پر کان نہیں دھرا گیا. جب طلبہ اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ہے جو کہ انتہای افسوس ناک عمل ہے ترجمان نے کہا کہ طلبہ سمیت کسی بھی مکتب ء فکر کے لوگوں کو آئینی اور قانونی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق، ناانصافیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں اظہار آزادی رائے کو پاؤں تلے روند کر احتجاج کرنے کا حق بھی نہیں ہے. حکومت کو چاہیے کہ وہ آج کے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے فوری نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث لوگوں سزا دی جائے. گرفتار طلبا کو فوراً رھا کیا جاے، آخر میں بی ڈی ایف نے طلبا کی اس تحریک کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتے ھوے کہا کہ ھم اپنے مستقبل کے میسحاوں کے ساتھ ہیں . اور ھمیشہ ریئنگے .

. .

متعلقہ خبریں