طلبا کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔بلوچ ڈاکٹر فورم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن جب سے وجود میں آیا ہے تب سے لیکر آج تک ایک متنازعہ ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے. جس کی وجہ سے میڈیکل کے تمام اداروں کی ساق متاثر ہے. اپنے متنازع فیصلوں اور خاص کر میڈیکل ٹیسٹوں میں بے ضابطگیاں، پاکستان میڈیکل کمیشن کے حوالے سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے تحفظات درست ثابت ہو رہے ہیں.
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک جانب پی ایم سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ می بے ضابطگیوں پر طلبہ کی جانب سے بار بار شکایت کے باوجود ان کے تحفظات پر کان نہیں دھرا گیا. جب طلبہ اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ہے جو کہ انتہای افسوس ناک عمل ہے
ترجمان نے کہا کہ طلبہ سمیت کسی بھی مکتب ء فکر کے لوگوں کو آئینی اور قانونی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق، ناانصافیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں اظہار آزادی رائے کو پاؤں تلے روند کر احتجاج کرنے کا حق بھی نہیں ہے.
حکومت کو چاہیے کہ وہ آج کے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے فوری نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث لوگوں سزا دی جائے. گرفتار طلبا کو فوراً رھا کیا جاے، آخر میں بی ڈی ایف نے طلبا کی اس تحریک کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتے ھوے کہا کہ ھم اپنے مستقبل کے میسحاوں کے ساتھ ہیں ۔ اور ھمیشہ ریئنگے۔

Recent Posts

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور ترقی کے دروازے کھلنے چاہئیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ…

6 mins ago

آپریشن کی مخالفت، چمن پرلت کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے شہید رہنما ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی کی اٹھارہویں برسی کے موقع…

12 mins ago

ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عمران شیخ

حب(قدرت روزنامہ)ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیوں اور جدی پشتی اراضیات پر مبینہ…

21 mins ago

حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم…

34 mins ago

بلوچستان میں 3 ہزار کے قریب والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے…

43 mins ago

ماہ جولائی بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 37 حادثات رپورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر ماہ جولائی میں ہونے والے 37مختلف حادثات کے دوران…

47 mins ago