عائشہ عمر کا انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سمیت رابطوں کے تمام ذرائع سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے شوبز کی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی سے دو ہفتے کی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔
اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو آئی ڈیز بتائی ہیں جبکہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔معروف ادکارہ عائشہ عمر نے مزید کہا ہے کہ دو ہفتے کے عرصے میں وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

Recent Posts

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

3 mins ago

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

13 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

16 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

24 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

28 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

33 mins ago