کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کرنے پر پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر مبین خلجی کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا .
مبین خلجی کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت کی گئی، گرفتاری کے بعد مبین خلجی کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا .
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے سے بھی 8 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے اب تک 75 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کیے گئے .
کارکنوں کے خلاف جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات نیو سریاب اور بجلی گھر تھانے میں درج ہیں .